Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ڈیٹا کے جائزے کے بعد لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6,150 ہو گئی ہے۔

    ستمبر 17, 2026

    ٹریڈنگ میں فیڈرل ریزرو کی شرح کے فیصلے پر سونے کی قیمتوں میں کمی

    ستمبر 17, 2026

    اکتوبر کے آغاز کے لیے فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ سیٹ میں ایپل کا داخلہ

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تازہ ترین مضامین
    • نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ڈیٹا کے جائزے کے بعد لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6,150 ہو گئی ہے۔
    • ٹریڈنگ میں فیڈرل ریزرو کی شرح کے فیصلے پر سونے کی قیمتوں میں کمی
    • اکتوبر کے آغاز کے لیے فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ سیٹ میں ایپل کا داخلہ
    • ینکی اسٹیڈیم کولنگ سسٹم میں NYC تحقیقات کے دوران 11 Legionella DNA کا پتہ چلا
    • ہینان پانی کے اندر: شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب کے درمیان 55,000 سے زیادہ افراد کو نکالا گیا
    • ایمریٹس نے موسم سرما کی مضبوط بکنگ کی اطلاع دیتے ہوئے ایئر لائن مارکیٹ میں اضافہ دیکھا
    • لاہور کی قیمتوں میں تفاوت اور مہنگائی کے خدشات پاکستان کے معاشی تناؤ کو اجاگر کرتے ہیں – پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس ڈیٹا بڑھتی ہوئی لاگت اور تعلیمی چیلنجز ظاہر کرتا ہے
    • نیپال کے سیلاب سے بحالی کے بجٹ کا تخمینہ 4.78 بلین ڈالر حکومت نے لگایا ہے۔
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    سرحدی اخبارسرحدی اخبار
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    سرحدی اخبارسرحدی اخبار
    گھر » آرکٹیک کا IPO کے بعد اپنی تیسری سالگرہ کے موقع پر عالمی وژن کے ساتھ جشن
    PR Newswire

    آرکٹیک کا IPO کے بعد اپنی تیسری سالگرہ کے موقع پر عالمی وژن کے ساتھ جشن

    اگست 30, 2023
    بانٹیں Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Email WhatsApp

    کنشن، چین، 29 اگست، 2023 /PRNewswire/ — Arctech (آرکٹیک)، جو دنیا میں شمسی ٹریکنگ، ریکنگ، اور BIPV (بلڈنگ انٹیگریٹڈ فوٹووولٹیکس ‎(Building Integrated Photovoltaics)) کی فراہم کار چوٹی کی کمپنی ہے، نسدک (Nasdaq) طرز پر واقع چین کی STAR مارکیٹ میں، 28 اگست، 2020 کو پیش کیے جانے کے بعد اپنی تیسری سالگرہ پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ یہ اہم سنگ میل آرکٹیک کی غیرمعمولی ترقی کو ظاہر کرتا ہے اور قابل تجدید توانائی کی صنعت میں عالمی رہنما کے طور پر اس کی حیثیت کو بھی ٹھوس بناتا ہے۔

    https://mma.prnewswire.com/media/2196473/Arctech_IPO_3rd_Anniversary.mp4

     

    Arctech IPO 3rd Anniversary

    اپنے IPO کے بعد سے، آرکٹیک کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اور اس نے 40 ممالک میں تقریباً 1,500 PV (فوٹووولٹیکس) پلانٹس کو 50 GV سے زائد کے شمسی ٹریکنگ اور ریکنگ سسٹمز فراہم کیے ہیں۔ کمپنی کی جدید مصنوعات نے دنیا بھر میں صاف ستھری اور پائیدار توانائی کی پیداوار کے پھیلاؤ میں اپنا حصہ ڈالا ہے، اور یوں یہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف لڑائی میں نمایاں طور پر اثرانداز ہوئی ہے۔

    اختراع پسندی، ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت اور صارفین کے لیے لگاؤ، آرکٹیک کی کامیابیوں میں معاون رہے ہیں۔ 1,300 سے زائد مہارت یافتہ ملازمین پر مشتمل متنوع افرادی قوت کے ساتھ، کمپنی عالمی سطح پر ایک مستحکم وجود رکھتی ہے۔ آرکٹیک کے مقامی دفاتر حکمت عملی کے تحت کلیدی منڈیوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جن میں دیگر کے علاوہ چین، جاپان، انڈیا، امریکہ، اسپین، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، میکسیکو، چلی، برازیل، ویتنام، کولمبیا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ یہ، مقامی سطح پر فعال ادارے آرکٹیک کو انفرادی معاونت کی فراہمی، صارفین کے ہمراہ مضبوط تعلقات کے قابل کرتے ہیں اور منصوبوں پر بلاتعطل عمل درآمد یقینی بناتے ہیں۔

    “اس اہم سنگ میل تک پہنچنا، آرکٹیک کے قابل تجدید توانائی کے منظرنامے میں انقلاب برپا کرنے کے لازوال عزم کی گواہی دیتا ہے”، آرکٹیک کے صدر مسٹر کائے ہاؤ (Mr. Cai Hao) نے کہا۔ “STAR مارکیٹ کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد سے ہمیں بے پناہ ترقی دیکھنے کو ملی ہے اور ہم نے عالمی شمسی صنعت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس لازوال تعاون اور ہماری صلاحیتوں پر اعتماد کرنے کے لیے ہم اپنے کلائنٹس، شراکت داروں اور ملازمین کے مشکور ہیں۔”

    آرکٹیک کے شمسی ٹریکنگ اور ریکنگ کے نظام (اسکائی لائن، اسکائی مارٹ اور اسکائی ونگ سیریز) اپنے اعلیٰ درجے کے ڈیزائن، مضبوطی، اور قابل بھروسہ ہونے کے لیے پہچانے جاتے ہیں، جو شمسی توانائی کے پلانٹس کو توانائی کی بھرپور پیداوار اور زیادہ مہارت کا مظاہرہ کرنے کے قابل کرتے ہیں۔

    آرکٹیک کی مقامی ہم آہنگی اختیار کرنے کی حکمت عملی پیداوار سے لے کر بعد از فروخت معاونت تک، اس کی کارروائیوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ مقامی منڈی کے بارے میں فہم، تعاون اور صارف کے اطمینان کو ترجیح دینے کے ذریعے آرکٹیک مختلف خطوں کے صارفین کی منفرد ضروریات کی تکمیل کرنے والے ایسے بہترین شمسی ٹریکنگ، ریکنگ اور BIPV نظام مہیا کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنے تشخص کو مضبوطی بخشنے کا عزم رکھتا ہے۔ کمپنی تیاری سے لے کر بعد از فروخت معاونت تک اپنے پراڈکٹ کی زندگی کے تمام مراحل پر خود کو مقامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی حکمت عملی میں بھی جامعیت لاتی رہی ہے۔ کمپنی خدمت اور معاونت کے اعلیٰ ترین معیار کی فراہمی کے لیے مقامی منڈیوں اور صارفین کی مخصوص ضروریات کو سمجھنے اور انہیں پورا کرنے کی اہمیت کا ادراک رکھتی ہے۔

    اس حکمت عملی کے مطابق، آرکٹیک نے چین بھارت سمیت کلیدی خطوں میں پیداواری سہولت گاہیں قائم کی ہیں اور دنیا کے دیگر خطوں میں انہیں پھیلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ مقامی سطح پر پراڈکٹس کی پیداوار کے ذریعے، آرکٹیک موثر سپلائی چین مینجمنٹ کو یقینی بنا سکتا ہے، ترسیل کے وقت میں کمی لا سکتا ہے اور مقامی ضابطوں اور معیار کے پیمانوں پر پورا اتر سکتا ہے۔ مقامی ہم آہنگی پر مبنی یہ سوچ نہ صرف کارروائیوں کی موثریت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ مختلف منڈیوں کی منفرد ضروریات کے حوالے سے کمپنی کے ردعمل کو بھی تقویت بخشتی ہے۔

    مقامی ہم آہنگی اختیار کرنے کا آرکٹیک کا عزم پیداوار تک محدود نہیں۔ کمپنی نے متعدد ممالک میں خدمت کے مقامی مراکز کے قیام اور بعد از فروخت معاونت کے نیٹ ورکس قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔ ان مراکز میں اعلیٰ تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین کی صورت میں عملہ موجود ہے جو صارفین کو فوری مدد، مرمت و دیکھ بھال اور خرابی کا تجزیہ و حل پیش کرنے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

    ایک حصص دار کمپنی کے طور پر اپنے تین برسوں میں آرکٹیک کی غیرمعمولی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ کمپنی “گلوبل انوویشن ٹیکنالوجی ایوارڈ 2022” اور PVBL کی جانب سے “ٹاپ سولر PV برانڈز ان دا ورلڈ” سمیت متعدد صنعتی اعزازات وصول کر چکی ہے۔ یہ اعزازات اعلیٰ معیار کے لیے آرکٹیک کے عزم اور تیزی سے پھلتی پھولتی شمسی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل جدید ترین حل پیش کرنے کی اس کی قابلیت کی توثیق کرتے ہیں۔

    متعلقہ اشاعت

    PR Newswire

    Xinhua Silk Road: چین کے شانسی بلور گروپ (Shaanxi Blower Group) نے ہنوور میسی (Hannover Messe) 2024 میں شاندار نمود و نمائش منعقد کی

    مئی 1, 2024
    PR Newswire

    پائیدار فنانس میں انقلاب برپا کرنا: CASI کی افتتاحی رو برو تقریب ساؤ پاؤلو میں تعاون اور استعداد سازی کو فروغ دیتی ہے

    اپریل 8, 2024
    PR Newswire

    Kemin Industries نے نئی عالمگیر ٹیگ لائن: Compelled by Curiosity™ متعارف کرائی

    جنوری 15, 2024
    تازہ ترین خبریں

    نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ڈیٹا کے جائزے کے بعد لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6,150 ہو گئی ہے۔

    ستمبر 17, 2026

    پورش 911 کیریرا ٹی اسپورٹس کار جو ہلکی اور طاقتور ہے۔

    نومبر 1, 2022

    BMW M2 کارکردگی کی نئی سطحیں بنا رہا ہے۔

    اکتوبر 30, 2022

    ای وی ٹی او ایل فلائنگ کار کی پبلک ٹیسٹ فلائٹ دبئی میں ہو رہی ہے۔

    اکتوبر 11, 2022

    ٹویوٹا کی طرف سے طے شدہ پہیے کے مسئلے کی وجہ سے EV کو یاد کرنا

    اکتوبر 6, 2022

    ٹیسلا اسٹاک گر گیا، وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کو خاک میں ملا دیا۔

    نومبر 22, 2022

    ہندوستانی معیشت دوسری سہ ماہی میں 6.1 سے 6.3 فیصد تک بڑھے گی – RBI

    نومبر 19, 2022

    بنکاک تجارت اور پائیداری پر کانفرنس کے لیے ایشیا پیسیفک رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے۔

    نومبر 17, 2022
    © 2024 سرحدی اخبار | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.